صہیونی حکومت کا حملہ خطے میں مقاومت کے ہاتھوں شکست کا ردعمل ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں کمانڈر محمد رضا زاہدی اور کمانڈر محمد ہادی رحیمی کے علاوہ پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلا تَحسَبَنَّ الَّذینَ قُتِلوا فی سَبیلِ اللَّهِ أَمواتًا ۚ بَل أَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقونَ(آل عمران ۱۶۹)

حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے:

صہیونی درندہ صفت حکومت کو فلسطین سمیت پورے خطے میں مقاومتی بلاک کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد آج کچھ گھنٹے پہلے صہیونی طیاروں نے جنایت کا مرتکب ہوتے ہوئے دمشق میں اسلامی جمہوری ایران کے سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے نتیجے میں مدافع حرم کمانڈر میجر جنرل محمد رضا زاہدی اور کمانڈر میجر جنرل محمد ہادی رحیمی اور درج ذیل پانچ اعلی اہلکار شہید ہوگئے ہیں:

1۔ شہید حسین امان الہی

2۔ شہید سید مھدی جلالتی

3۔ شہید محسن صداقت

4۔ شہید علی آقا بابایی

5۔ شہید سید علی صالحی روزبہانی

جہادی کمانڈروں کی شہادت کی مناسبت سے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای، شہداء کے لواحقین اور ساتھیوں اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔

شہداء کی میتوں کو ایران منتقل کرنے اور تشییع جنازہ کے بارے میں عنقریب مطلع کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *