[]
مصر: ایک قاری کی جانب سے موبائل فون پر نماز میں قرآن پاک پڑھنے کے واقعہ نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ مصری پیش امام نماز کے دوران موبائل فون سے قرآن پڑھتے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کی لہر دوڑ گئی۔
کچھ صارفین نے امام پر فون سے کھیلنے اور توجہ ہٹانے کا الزام لگایا۔ جبکہ دوسروں کا خیال تھا کہ اگر وہ موبائل فون سے قرآن پڑھ رہے ہو تب بھی جائز نہیں ہے۔
جب کہ بعض سوشیل میڈیا یوزرس نے کہا کہ تعجب ہےکہ آیات کی تلاوت میں تاخیر کیوں کی؟۔ کچھ نے آگے بڑھ کر دارالافتاء کی رائے کے بارے میں استفسار کیا۔