جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہول گاندھی

[]

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔

گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا۔

گاندھی نے کہا “کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ یہ میری گارنٹی ہے۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *