[]
ریاض (نمائندہ اردو لیکس)متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں انفارمیشن ٹکنالوجی، رئیل اسٹیٹ اور سوپرمارکٹس کی ممتاز کمپنی المدبر گروپ نے ریاض میں اپنا نیا کارپوریٹ آفس قائم کیا۔ منگل کی شام ہوٹل ہالیڈے ان، علیا، ریاض میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیرالہ کے ممتاز اسلامی اسکالر سید عباس علی شہاب تینگل نے کارپوریٹ آفس کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ممتاز تاجرین اور انڈین کمیونٹی کے سرکردہ رہنما موجود تھے۔
متحدہ عرب امارات کے شہزادہ خالد بن محمد بن سالم القاسمی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس محفل میں شریک دیگر ممتاز شخصیات میں امیر مبارک بن عبداللہ بن کلیب ، سعود بن خالد بن فہد الصبیحی سود دیگر شامل تھے۔ بانی و صدر نشین المدبر گروپ محمد میپوئیل نے صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض میں کارپوریٹ آفس اس لئے قائم کیا گیا کیونکہ کورونا وائرس اپنی ملازمتیں کھونے والے تارکین وطن اور مقامی شہریوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ کمپنی کی چالیس فیصد ملازمتیں سعودی شہریوں کے لئے مختص رہیں گی۔
اس موقع پر کمپنی کا لوگو بھی جاری کیا گیا ۔ چند مہمانوں کو لوگو کا ماڈل یادگاری تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر مبارک بن عبداللہ بن کلیب نے کمپنی کی ویب سائٹ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر شائع ابو سقیطہ ، ریاض پولیس سے وابسطہ فہد بن عبداللہ بن کلائیب، شیخ سالم مسافر الحارث، حماد محمد حماد العنیق، پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ یافتہ ممتاز سماجی کارکن شہاب کوتوکوڈ، سوشیل انفلوینسر ہاشم عباس، عالمی صدر انٹر نیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم ڈاکٹر محمد آصف علی اور ہندوستانی سفارتی عہدیدار پشپا راجن کو تہنیت پیش کی گئی۔
عبدالعزعز فیضی کو کمپنی کے بہترین ملازم کے طور پر صبیحی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کمپنی میں پندرہ سال خدمات انجام دیں ۔ سعود بن خالد بن فہد الصبیحی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مس عائشہ دکھانا نے خیرمقدمی تقریر کی جبکہ نہال دانش محمد نے اظہار تشکر کیا۔ سعود رحمن نے بہترین عربی میں اور بھائمی سوبن نے انگریزی میں پروگرام کی کاروائی چلائی۔
اس افتتاحی تقریب میں جو کہ دعوت افطار اور ڈنر پر مبنی تھی سعودی عرب کے ممتاز شہریوں سمیت مختلف سماجی ، ثقافتی ، میڈیا اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔