[]
ورنگل _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں اپوزیشن بی آر ایس پارٹی کو آج اس وقت شدید دھکہ لگا جب اس پارٹی کی لوک سبھا امیدوار کڈیم کاویہ نے مقابلہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
بی آر ایس پارٹی نے 13 مارچ کو کڈیم کاویہ کو ورنگل لوک سبھا حلقہ سے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے آج صدر بی آر ایس پارٹی چندرشیکھرراو کو ایک مکتوب روآنہ کرتے ہوئے مقابلہ سے دستبردار ہونے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے خلاف میڈیا میں جاری بدعنوانی کے الزامات اور شراب پالیسی معاملہ میں کویتا کی گرفتاری کی وجہ سے بی آر ایس پارٹی کافی بدنام ہورہی ہے اس کے علاوہ ورنگل ضلع کے بی آر ایس قائدین بھی ان کا تعاون نہیں کررہے ہیں جس کی وجہہ سے وہ مقابلہ سے دستبردار ہو رہی ہیں
کڈیم کاویہ سابق ڈپٹی چیف منسٹر و بی آر ایس کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری کی بیٹی ہیں