[]
نئی دہلی: بچوں اور تفریحی فراہم کرنے عموماً کامک بکس اور تصویری ناول استعمال کئے جاتے ہیں لیکن 2024 کے انتخابی موسم میں ان کا استعمال ایک مختلف مقصد کے لیے کیا جارہاہے۔
مصنف شانتا نو گپتا نے رائے دہندوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خاکوں پر مشتمل ایک ناول پیش کیا ہے۔ اس کی کتاب کو نئی دہلی کی اتہاسہ اکیڈیمی نے شائع کیاہے جسے ”101 وجوہات‘ میں مودی کو کیوں ووٹ دوں گا“ کا نام دیاگیا ہے۔
اس کتاب کو وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ناقد اور مصنف کے درمیان بات چیت کے طور پر تیار کیاگیاہے۔
مصنف قاری کو ہندوستان کے مواضعات‘ ٹاونس‘ گلیوں اور سڑکوں پر لے جاتا ہے اور مودی کو ووٹ دینے کی 101 ٹھوس وجوہات بتاتاہے۔
اس کتاب میں فن کے 10 مختلف اسٹائلس پیش کئے گئے ہیں۔ اس میں خواتین‘ نگہداشت صحت‘زراعت‘ مسلح افواج‘ خارجہ پالیسی‘ معیشت‘ ملازمتوں‘انفراسٹرکچر‘ کلچرل شعبوں کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
گپتا کا دعوی ہے کہ انہوں نے مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان سے راست بات چیت کرتے ہوئے بیشتر کہانیاں اکٹھا کی ہیں۔