دن دہاڑے کار کے شیشے توڑ کر دو لاکھ روپے لے کر فرار _ تلنگانہ کے جنگاوں ٹاون میں واردات

[]

جنگاوں _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے جنگاوں ٹاون میں دن دہاڑے کار کے شیشے توڑ کر 2 لاکھ روپے چوری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  پرتاپ ریڈی نامی شخص نے جنگاوں ٹاون میں واقع آئی سی آئی سی آئی بینک سے 2 لاکھ روپے نکالے اور رقم کار میں رکھ دی۔ اور کار  پنجاب نیشنل بنک کے سامنے کھڑی کر کے بینک میں کسی کام سے گئے تھے ۔اس وقت نامعلوم شخص  نے گاڑی کے شیشے توڑ کر دو لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چور کی تلاش شروع کردی ہے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *