[]
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے جمعہ کے روز افغانستان میں دو کروڑ دس لاکھ سے زائد لوگوں کے لئے امدادی فنڈنگ کے سنگین خلا سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امداد پہلے ہی کم کر دی گئی ہے
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے جمعہ کے روز افغانستان میں دو کروڑ دس لاکھ سے زائد لوگوں کے لئے امدادی فنڈنگ کے سنگین خلا سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امداد پہلے ہی کم کر دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی امور کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے)نے کہا کہ سال کا نصف سے زائد عرصہ گزرنے کے ساتھ پورے افغانستان میں تقریباً نصف آبادی کے لیے تین ارب دو کروڑ امریکی ڈالر کی اپیل کے مقابلے 25 فیصد سے بھی کم مالی امدادفراہم کی گئی ہے۔
او سی ایچ اےنے کہا، “ہمیں ایک ارب تین کروڑ امریکی ڈالر کی مالی امداد کی شدید کمی کا سامنا ہے، ناکافی وسائل اور خوراک سمیت دیگر سپورٹ چینز کے ٹوٹنے کے خطرے کی وجہ سے بہت سے پروگرام پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں یا کافی حد تک کم ہو چکے ہیں۔ دو سال قبل حکومت کی افواج اور طالبان کے درمیان 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد، افغانستان شدید اقتصادی زوال کا شکار ہے۔