مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا

[]

وارانسی(یوپی): وارانسی کی خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے دن جرائم پیشہ۔ سیاستداں مختار انصاری کو 30 سال پرانے فیک گن لائسنس کیس میں عمرقید کی سزا سنائی۔

خصوصی ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ کے جج اویناش گوتم نے یہ حکم جاری کیا۔ سرکاری وکیل ونئے سنگھ نے یہ بات بتائی۔

کیس دسمبر 1990میں ضلع غازی پور کے محمدآباد پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا۔ مختار انصاری نے باندہ جیل سے جہاں انہیں فی الحال رکھا گیا ہے‘ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عدالتی کارروائی میں حصہ لیا۔

پولیس عہدیداروں کے بموجب اترپردیش‘ پنجاب‘ نئی دہلی اور دیگر ریاستوں میں مختار انصاری کے خلاف 60 کے آس پاس کیسس زیرالتوا ہیں جن میں کم ازکم 7 میں وہ تاحال خاطی قرارپاچکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *