وزارت داخلہ بہت جلد CAA 2019 موبائل ایپ لانچ کرے گی

[]

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے قواعد کے تحت ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی سہولت کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس ایکٹ کے تحت قواعد سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وزارت نے اس کے لیے ایک خصوصی پورٹل بھی شروع کیا ہے تاکہ شہریت کی شرائط پوری کرنے والے لوگ درخواست دے سکیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ لوگوں کی سہولت کے لیے جلد ہی سی اے اے 2019 موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی، جس کے ذریعے لوگ ہندوستان کی شہریت کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

خیال ر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے ٹھیک پہلے حکومت نے پیر کو پورے ملک میں سی اے اے کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کی رات دیر گئے اس سے متعلق قوانین کو مطلع کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *