تاریخ کے جھروکوں سے، 7 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1906- فن لینڈ میں خواتین کو ووٹ کا حق ملا۔

1911- مشہور ہندی مصنف سچیدانند ہیرانند واتسیان آگیہ اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔

1949- ہندوستانی سیاست دان غلام نبی آزاد کی پیدائش۔

1952- ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر سر ویوین رچرڈز کی پیدائش۔

1955- ہندوستانی فلمی اداکار انوپم کھیر کی پیدائش۔

1961- مشہور آزادی پسند گووند بلبھ پنت کا انتقال۔

1971- شیخ مجیب الرحمان نے بنگلہ دیش کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

1985- ایڈز کے لیے پہلا اینٹی باڈی ٹیسٹ، ایلیسا ٹائپ ٹیسٹ، شروع کیا گیا۔

1987- ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بنے۔

1995- نیویارک سزائے موت نافذ کرنے والی دنیا کی 38ویں ریاست ہے۔

2001- فجی میں عبوری حکومت کا استعفیٰ۔

2002- سارک وزرائے اطلاعات کی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوئی، کانفرنس کے دوران پاکستانی صدر پرویز مشرف نے ایک بار پھر دو طرفہ مسائل کو اٹھایا۔

2003- صدر فیڈل کاسترو کو کیوبا کی پارلیمنٹ نے چھٹی مدت کے لیے صدر منتخب کیا، وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے سربراہ ہیں۔

2006- ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی سے ملک کی جوہری سرگرمیوں پر پابندی کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

2007- ہندوستان اور پاکستان دہشت گردی کی تحقیقات میں مدد کے لیے تیار۔

2008- حکمران لیفٹ فرنٹ نے مسلسل چوتھی بار تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ خلابازوں نے مریخ پر جھیل دریافت کی۔

2009 – بڑی دھاتوں کی کمپنی اسٹرلائٹ انڈسٹڑیز نے نے تیسری سب سے بڑی کاپر پروڈکٹ کمپنی اسارکو کے حصول کا اعلان کیا۔

2011- دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی پینٹنگ، جس کا نام ’’نیوڈ لیوز اینڈ بسٹ‘‘ ہے، لندن کی ٹیٹ گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

2012 – ہندی فلموں کے مشہور موسیقار روی کی موت۔

2013 – وزیر اعظم رائلا اوڈنگا کے موجودہ ساتھی کلانونزو موسیوکا نے دعویٰ کیا کہ کینیا کے صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں میں دھاندلی کی گئی تھی۔

2014- ایک مطالعہ نے آج اعلان کیاہے کہ خون میں وٹامن ڈی کی اعلی سطح بریسٹ کینسر کے مریضوں کے زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے اور اس سے لوگوں میں زندہ رہنے کی امید پیداہوئی ہے۔

2015- نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے پانچ خودکش دھماکوں میں 54 افراد ہلاک اور 143 زخمی ہوئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *