[]
مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر اپنے حالیہ حملے کے دوران فلسطینی بچے “عمرو النجار” کو شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نے اس فلسطینی بچے کی تدفین کی تصاویر شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طفل کش صیہونی درندوں کے لئے غزہ اور مغربی کنارے میں کوئی فرق نہیں ہے اور وہ بچوں کے قتل عام کا وحشیانہ کھیل نہایت سفاکی سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دکھ کی بات یہ ہے کہ نام نہاد عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں نے مغرب کی سرپرستی میں اس بربریت پر دانستہ خاموش اختیار کر رکھی ہے۔