تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ وہ تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کریں گے۔ وہ سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں جواہر لال نہرو جرنلسٹ میوچولی ایڈیڈ کواپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کی رہائشی ضرورت کو پورا کریں گے۔ اگر سوسائٹی اس ضمن میں ریاستی وزیر ریونیو واطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی اور تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے چیرمین کے سرینواس ریڈی سے مشاورت کے ذریعہ روڈ میاپ تیار کرتے ہیں تو وہ فائل پر فوری دستخط کرتے ہوئے ایک منٹ میں اراضی سوسائٹی کے حوالے کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے‘ اس ضمن میں حکومت نے کے سرینواس ریڈی کو میڈیا اکیڈیمی کا چیرمین بنایا ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی سے وابستہ صحافیوں میں چیف منسٹر کی ستائش کی اور کہا کہ 100 دنوں میں امکنہ اراضی فراہم کی جائے گی۔

سوسائٹی نے اس موقع پر تمام حالات سے واقف کروایا اور بتایا کہ 16 سال قبل سوسائٹی کو 70 ایکڑ زمین نظام پیٹ اور پیٹ بشیرآباد میں کانگریس حکومت نے الاٹ کی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی بی آر ایس حکومت نے روبہ عمل نہیں لایا۔ اس دوران تقریباً سوسائٹی کے 60 ارکان فوت ہوگئے۔

چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ صحافیوں کو ریاست بھر میں امکنہ اراضی فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو ہیلت کارڈس و دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے عہد کیا کہ اس ضمن میں چیف منسٹر کی ہدایت پر اقدامات کریں گے۔

سوسائٹی کے وفد میں روی ریڈی (دی ہندو)‘ ٹی آدی نارائنہ (ای ٹی وی)‘ کے سریکانت راؤ (ساکشی)‘ وینو مادھو راؤ (نوا تلنگانہ)‘ نعیم وجاہت (سیاست)‘ کے این ہری‘ کیشو راؤ (سمن ٹی وی)‘ افضل پٹھان (ہنس انڈیا)‘ یو نرسمہا راؤ (ایناڈو)‘ آر وجئے نارائن راؤ (ٹی وی 5)‘ ایم سرینواس (آندھرا پربھا)‘ ایم سرینواس راؤ (10 ٹی وی)‘

محمد نصیر غیاث (اعتماد)‘ ستیش کمل‘ ایم وی کرشنا راؤ (سی ٹی وی)‘ ایل وینکٹا رام ریڈی (ڈی سی)‘ این ویمسی سرینواس (ڈی سی)‘ آر روی کانت ریڈی (دی ہندو)‘ کے مہیش (ٹائمس آف انڈیا)‘ کے اجیتا (مہا نیوز)‘

ایف ایم سلیم (ہندی ملاب)‘ نارائنا ریڈی (آندھرا جیوتی)‘ بی کرن کمار (پرجا پاکشم)‘ ڈی نارائنا ریڈی (ایناڈو)‘ رامیش ویٹلا (این ٹی وی) اور اگزیکیٹیو ایڈیٹر روزنامہ منصف اطہر معین شامل تھے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *