[]
Representative image
حیدرآباد یکم اگست(اردولیکس)نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج حیدرآباد کے راجندر نگر علاقے سے سلمان نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔این آئی اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم حزب التحریرسے مبینہ طورپر وابستہ سلمان گذشتہ دوماہ سے مفرور تھا جسے خفیہ اطلاع پر حیدرآبادمیں دومقامات پر دھاوے کے ذریعہ پکڑاگیا۔دھاوے کے دوران ہارڈ ڈسک، پین ڈرائیو، ایس ڈی کارڈس کے علاوہ دہشت گردی سے متعلق کئی دستاویزات بھی ضبط کرلئے گئے۔عہدیداروں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی اسلامی شدت پسندتنظیم حزب التحریر اپنی سرگرمیاں بھوپال کے علاوہ حیدرآباد میں بھی وسعت دی تھی