[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو غزہ شہر میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد شہید اور ایک سینکڑوں زخمی ہوئے۔
میڈیا ذرائع نے جنوبی غزہ کے رفح شہر پر اسرائیلی رجیم کے آرٹلری حملوں کی بھی اطلاع دی۔
دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے بچوں کی اموات کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے “فوری کارروائی” کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اسرائیل کو مزید سرحدی چوکیاں کھولنی ہوں گی تاکہ غزہ کے لئے ضروری انسانی امداد کو ہنگامی طور پر بڑھایا جا سکے۔