’دارالعلوم دیوبند کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو عدالت کا رخ کیا جائے گا‘، مجلس شوریٰ میں فیصلہ

[]

اس سلسلہ میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ شوریٰ کا یہ تعلیمی اجلاس معمول کے مطابق تھا۔ ادارہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق متعدد اہم امور پر فیصلے لیے گئے۔ کچھ اساتذہ کی ترقی، طلبا کے انعامات میں اضافہ اور دیگر داخلی و خارجی امور پر متفقہ طور پر فیصلے لیے گئے۔ اجلاس میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا محمد عاقل سہارنپوری، رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل، مولانا عبدالعلیم فاروقی، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا انوارالرحمن بجنوری، مولانا سید حبیب باندوی، سید انظر حسین میاں دیوبندی، مولانا محمود راجستھانی، مفتی شفیق بنگلوری، مولانا عاقل گڑھی دولت، مولانا ملک ابراہیم وغیرہ نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *