[]
موسمیاتی سائنسداں آلوک یادو کا کہنا ہے کہ شروع میں موسم کا اثر جموں و کشمیر سمیت لداخ اور ہماچل پردیش میں ہوگا، اس کے بعد میدانی علاقوں میں اس کا اثر دکھائی دینے کی امید ہے۔ اتراکھنڈ میں موسم کی تبدیلی 3 مارچ سے دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ جیسا اندازہ لگایا جا رہا ہے اس کے مطابق یکم مارچ سے 4 مارچ تک آندھی، بارش، ژالہ باری کے ساتھ تیز طوفان کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں یعنی پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی این سی آر، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت راجستھان کے کچھ حصوں میں اگلے سات دنوں تک الگ الگ حصوں میں بھی موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور شمال مشرق کے الگ الگ حصوں میں ژالہ باری ہو رہی ہے اور اب ایران کے گردابی طوفان کا اثر بھی دیکھنے کو ملے گا۔