ایرانی انتخابات، 6 کروڑ سے زیادہ افراد ووٹ دے سکیں گے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جمعہ کے روز ہونے والے انتخابات میں ووٹ دینے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیا ہے۔

ترجمان محسن اسلامی کے مطابق پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں  ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے۔ اس طرح ملک بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ72 ہزار 298 افراد  ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز میں سے 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 133 مرد جبکہ 3 کروڑ 2 لاکھ 27 ہزار 165 عورتیں شامل ہیں۔ ووٹرز کے لئے قومی شاختی کارڈ نمبر دکھانا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *