ڈی ایس سی نوٹفکیشن منسوخ۔بہت جلد میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن

[]

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیمات نے 5089 اساتذہ کی جائیدادوں پرتقررات کرنے کے لیے ستمبر 2023 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

 

محکمہ تعلیمات کے حکام کے مطابق 11 ہزاراساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اندرون ایک یا دو یوم میگا ڈی ایس سی نوٹفکیشن کی اجرائی کے پیش نظر سال 2023 میں جاری کردہ اس نوٹفکیشن کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

محکمہ تعلیمات نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ پہلے درخواست دے چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *