اردوصحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے

[]

حیدرآباد 27فروری(پریس نوٹ) تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صدرفیڈریشن جناب ایم اے ماجد کی قیادت میں میڈیا اکیڈیمی کے نئے نامزد صدرنشین کے سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اردوصحافیوں کے مسائل کے سلسلہ میں نمائندگی کی اور انہیں تہنیت بھی پیش کی۔

 

نائب صدور سید عظمت علی شاہ،سید احمد جیلانی،جنرل سکریٹری غوث محی الدین پر مشتمل اس وفد نے نمائندگی میں کہا کہ اکیڈیمی اردو صحافیوں کے ساتھ بھی انصاف کو یقینی بنائے۔انہوں نے اردوصحافیوں کے دیرینہ مسائل بالخصوص جی او239میں ترمیم،منڈل سطح پر اردوصحافیوں کو اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی،تمام دیگر صحافیوں کے ساتھ اردو صحافیوں کو بھی آروگیہ شری اسکیم کی سہولتوں کی فراہمی ،امکنہ اراضیات کے الاٹمنٹ اوردیگر مطالبات پر بھی توجہ دلائی۔

 

سرینواس ریڈی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد وہ اپنے عہدہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پہلے اجلاس میں اردوصحافیوں کے مسائل کے حل کے بارے میں اقدامات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *