[]
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک عرصہ قبل حج کا ارادہ رکھنے والے سعودی میں مقیم تارکین وطن پر اجازت نامہ حاصل کرنے کی پابندی عائد کی ہے۔
اس کے باوجود بھی کچھ لوگ حج بغیر حج پرمٹ حاصل کئے کسی طرح منی وغیرہ میں داخل ہوجاتے ہیں یا کوشش کرتے اور پکڑے جاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزارت نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کے اجازت نامہ کے بغیر حج کی ادائیگی غیر قانونی ہے۔
خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان تارکین وطن کو 10 سال تک دوبارہ مملکت مین داخلے پر پابندی بھی عائد کردی جاتی ہے۔