ڈاکٹر قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی ممبر آف پار لیمنٹ، کینیڈا جارج چہل سے ملاقات

[]

کیلگری۔ کینیڈا۔ پریس نوٹ : حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی، استاد شعبہ اردو، عثمانیہ یونیورسٹی و خطیب جامع مسجد عالیه گن فاؤنڈری جو اس وقت کینیڈا کے دورہ پر ہیں اپنے فرزند احمد عبدالبصیر فیضان کے ہمراہ ہر نر جو دھ جارج چہل (ممبر آف پارلیمنٹ ) سے جینیسس کمیونٹی سنٹر کیلگری، میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے اپنی مادر علمی عثمانیہ یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف کروایا اور کینیڈا میں اردو کے فروغ کے حوالے سے بات کی ۔

 

 

 

جارج چہل نے دوران گفتگو حیدرآبادی بریانی کی خوب تعریف کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ عنقریب وہ حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ حیدر آبادی ہریانی سے بھی لطف اندوز ہوں گے اور عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔ جارج چہل کینیڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں اور کیلگری اسکائی و یو علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں پنجابی سکھوں کی کثرت ہے وہ خود بھی نسلاً پنجابی ہیں لیکن ان کی پیدائش کیلگری میں ہوئی اور کیلگری یونیورسٹی ہی سے انہوں نے اعلی تعلم حاصل کی۔

 

 

 

جارج چہل جسٹن ٹروڈو صدر کینیڈا، کے قریبی ہیں اور ان ہی کی سیاسی جماعت ، لبرل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ اس وقت حکمران جماعت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *