[]
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق جوانوں کے ادارے برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری جنرل امین انصاری نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نگاہ میں امریکی انسانی حقوق کے موضوع پر کل کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مسلمان اور عیسائی دانشور شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں 55 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جوان اور شہداء کا خاندان کے افراد بھی شرکت کریں گے جن میں گذشتہ سال شیراز میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین، شہید قاسم سلیمانی، محکمہ پولیس کے شہداء، شہید احمدی روشن، شہید حمید رضا الداغی، شہید عجمیان اور شہید علی وردی کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔
انصاری نے مزید کہا کہ ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام محمد جعفر منتظری، قم میں رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ محمود محمدی عراقی، صدر رئیسی کے پارلیمانی معاون سید محمد حسینی، خواتین اور خاندانی امور میں صدر کی معاون انسیہ خزعلی، شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی، ادارہ جوانان برائے حقوق انسانی کے سیکریٹری جنرل امین انصاری، بین الاقوامی ثقافتی امور کی ماہر سید صدیقہ حجازی اور تہران یونیورسٹی کے چانسلر سید محمد مقیمی کانفرنس کے مہمان ہوں گے۔
امین انصاری نے کہا کہ ایرانی ادارہ انسانی حقوق اور ادارہ جوانان برائے انسانی حقوق کے باہمی تعاون سے ہونے والی یہ کانفرنس آج پیر کے دن عصر 4 بجے سے لے 6 بجے تک عدلیہ کے شہید بہشتی کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔