حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل‌ تک بارش۔ ایلو الرٹ جاری۔ہنگامی صورتحال میں ان فون نمبرات پر ربط پیدا کریں

[]

حیدرآباد:حیدراباد میں جاری بارش کے دوران محکمہ موسمیات نے دونوں شہروں میں منگل کی صبح تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے. محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد گریٹر حیدراباد میونسپل کارپوریشن نے چوکسی اختیار کر لی ہے۔

 

 

 

جی ایچ ایم سی نے ہنگامی صورتحال میں شہریوں سے ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کرنے کی خواہش کی ہے۔ یہ فون نمبرات حیدرآباد کیلئے ہیں جو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔

9000113667

040-21111111

 

 

 

 

اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے پیر سے منگل کی صبح تک کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

 

 

 

عادل آباد، نرمل، آصف آباد، منچیریال، بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور محبوب آباد اضلاع میں بھاری بارش کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *