وزیر اعلیٰ کیجریوال نے پھر پیش کیا اسمبلی میں تحریک اعتماد، بی جے پی پر لگایا سنگین الزام

[]

علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کارپوریٹ ہاؤس کی طرف سے دیے گئے فنڈز کی معلومات عام کرے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے پر بھی اعتراض کیا۔ دہلی کی وزیر آتشی نے کہا کہ پہلے اپوزیشن پارٹیوں کو ایجنسیوں کے ذریعے ڈرایا اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالا گیا، اب لوک سبھا انتخابات سے قبل ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جا رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد ہوگا، یہ بی جے پی کی بڑی سازش ہے۔‘‘ دریں اثنا وزیر اعلیٰ کجریوال کے ذریعے اسمبلی میں تحریک اعتماد لانے پر وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’جھارکھنڈ میں وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا اور وہاں کی حکومت گرانے کی سازش رچی گئی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کچھ سوچ کر ہی تحریک اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *