[]
وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی۔ ضلع کے کئی علاقوں میں برڈ فلو کے باعث ہزاروں مرغیاں مر گئیں۔ اس کے ساتھ محکمہ افزائش ومویشیاں کے عہدیداروں نے چکن کے نمونے بھوپال کے لیاب کو بھیجے ہیں۔ نیلور کے چٹگٹلا اور گمال ڈیبا میں برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں مررہی ہیں۔
کلکٹر نے حکم دیا کہ جس علاقہ میں بھی برڈ فلو کے باعث مرغیاں مررہی ہیں اس کے دس کیلو میٹر تک چکن کی دکانیں تین دن کیلئے بند کردی جائیں اور ایک کیلو میٹر کے اندر موجود چکن کی دکانوں کو 3 ماہ کیلئے بند کردینے کا حکم دیا۔
برڈ کے باعث مردہ مرغیوں کو زمین میں دفن کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ برڈ فلو سے عوام کو آگاہ کیاجائے گا۔