بینک کھاتوں کو سیل کرنے کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

[]

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے کانگریس اور اس کی تنظیم کے بینک کھاتوں کو سیل کرنے کے خلاف جمعہ کو یہاں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور اس کارروائی کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔

یوتھ کانگریس کے قومی ترجمان ورون پانڈے نے کہا کہ تنظیم کے کھاتوں کو جمعرات کی شام سیل کر دیا گیا ، جبکہ کانگریس پارٹی کے کھاتوں کو دو دن پہلے منجمد کر دیا گیا تھا۔

 اس کارروائی کے خلاف جمعہ کو تنظیم کے کارکنان ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور اس کارروائی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 پولیس نے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی اور دیگر کارکنوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے آگے بڑھنے سے روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

پانڈے نے کہا کہ یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری محمد شاہد، ارونا مہاجن، دہلی ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر رنوجے لوچاو، ہریانہ یوتھ کانگریس کے صدر دیویانشو بدھی راجہ، راجستھان یوتھ کانگریس کے صدر ابھیمنیو پونیا اور یوتھ کانگریس کے کئی کارکنوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔

پانڈے کے مطابق اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سرینواس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی بانڈز منسوخ کیے جانے کے بعد مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی برہم ہیں اور اہم اپوزیشن پارٹی اور اس کی یوتھ کانگریس کے بینک اکاؤنٹس الیکشن سے قبل پہلے منجمد کر دیئے گئے اور پھر سیل کر دیئے گئے ۔

 حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) ، انکم ٹیکس (آئی ٹی ) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کر رہی ہے اور اب انتخابات سے عین قبل کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرکے جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔

یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، مودی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے بینک کھاتوں کو سیل کر کے جمہوریت کو گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیا جانا چاہئے کیونکہ اس نے غیر آئینی طریقے پر کارپوریٹ بانڈز سے رقم اکٹھی کرکے اپنے کھاتوں میں جمع کرائی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *