[]
حیدرآباد: راجیہ سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ کانگریس نے سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ تلنگانہ سے تین نشستوں کے منجملہ دونشستوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ جبکہ ایک نشست بی ار ایس کے حق میں جائے گی۔
واضح رہے کہ کانگریس سے راجیہ سبھا کیلئے کئی دعویدار تھے۔ سابق صدر وآئی ایس آر تلنگانہ شرمیلا کو بھی راجیہ سبھاٹکٹ دئیے جانے کا امکان تھا۔ تاہم انہیں صدر آندھرا پردیش کا نگریس کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران سی ڈبلیو سی رکن کنیا کمار کو بھی تلنگانہ سے راجیہ سبھا ٹکٹ دئیے جانے کی توقع کی جارہی تھی۔
چونکہ رینوکا چودھری کو کئی برسوں سے پارٹی میں کوئی اہم عہدہ یا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اس بار انہیں موقع دیا گیا ہے۔ انیل کمار یادو جو سابق ایم پی انجن کمار یادو کے فرزند ہیں اور تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر اور آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں انہیں اس بارراجیہ سبھا کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔ انیل کمار کی نامزدگی پر انجن کمار اور انیل کمار کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔