تاریخ کے جھروکوں سے، 14 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1483 ۔ ہندوستان میں مغل حکمرانی کی بنیادی ڈالنے والے ظہیر الدین محمد بابر شاہ کی پیدئش ہوئی۔

1537۔ گجرات کے سلطان بہادر شاہ کی پرتگالیوں سے بچنے کی کوشش میں ڈوبنے سے موت۔

1556۔ پنجاب کے گرداس پور ضلع کے کلانور میں اکبر کی تاجپوشی ہوئی اس وقت ان کی عمر 13 برس تھی۔

1658۔ بادشاہ شاہجہاں کے بعد دلی کے تخت پر قابض ہونے کے لئے بہادر پور کی لڑائی میں داراشکوہ نے شاہ شجاع کو شکست دی۔

1670۔ رومن کیتھولک شہنشاہ لیوپولڈ اول نے یہودیوں کو ویانا سے نکالا۔

1743۔ ہنری پیلهم برطانیہ کے محکمہ خزانہ کے پہلے سربراہ بنے۔

1807۔پیشوا ریاست کے سردار کھاڈے راو ہولکر کا انتقال ہوا۔

1881۔ کولکتہ میں ہندستان کے پہلے ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آیا۔

1899۔ امریکی کانگریس نے وفاقی انتخابات میں ووٹنگ مشین کے استعمال کومنظوری دی۔

1920۔ شکاگو میں خواتین ووٹر لیگ کی تشکیل ہوئی۔

1922۔عظیم شاستریہ گلوکار بھیم سین جوشی کی پیدائش ہوئی تھی۔

1922۔اطالوی سائنسداں جی مارکونی نے انگلینڈ سے پہلے باقاعدہ ریڈیو نشریہ شروع کیا۔

1931۔ عظیم انقلابی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو لاہور کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔

1932۔ہندوستانی سنیما کی بیوٹی کوین مدھو بالا (ممتاز بیگم) کی پیدائش کو ہوئی تھی۔

1945۔ پیرو، پیراگوئے، چلی اور ایکواڈور اقوام متحدہ کے رکن بنے۔

1950۔سوویت یونین اور چین نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1960۔ مارشل ایوب خانپاکستان کے صدرمنتخب ہوئے۔

1989۔یونین کاربائڈ بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کو 47 کروڑ ڈالر معاوضہ دینے پر راضی ہوا۔

1989۔ گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی بنیاد پر پہلی سیٹلائٹ خلا میں زمین کے مدار کے قریب نصب کیا گیا۔

2002۔امریکی فوج نے 1991ء کی خلیجی جنگ کے بعد عراق کے وزیراعظم رہے سعدون حمادی کو 9 ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔

2005۔لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری ایک بم دھماکے میں میں ہلاک ہوئے۔

2005۔ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا آغاز ہوا۔

2013۔ روس کے داغستان میں ہوئے خود کش حملے میں چار پولیس افسران ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *