[]
نئی دہلی: JEE-Mains-2024 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ JEE-Mains-2024 کے پہلے سیشن کے امتحان میں داخل ہونے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ jeemain.nta.ac.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ امتحانات کا انعقاد کرنے والی ایجنسی NTA نے کہا ہے کہ اس امتحان میں 23 امیدواروں نے صد فی صد 100 کا اسکور حاصل کیا ہے۔
11 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ امیدوار اِس انجینئرنگ داخلہ امتحان کے پہلے ایڈیشن میں شامل ہوئے تھے۔ صد فی صد نمبرات حاصل کرنے والے طلبا میں 7 کا تعلق تلنگانہ سے ہے جن میں ودھیت، سائی تیجا، انوپ اور دنیش ریڈی بھی شامل ہیں۔جے ای ای امتحان میں حیدرآباد کے مہندی پٹنم سے تعلق رکھنے والی طالبہ آسیہ بیگم نے بھی بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے تقریبا 100 فیصد نشانات حاصل کئے
ہے دو کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ آندھراپردیش، راجستھان اور مہاراشٹر کے تین تین طلبا ہیں۔ اسی طرح دلّی کے دو اور گجرات، کرناٹک اور تمل ناڈو کا ایک ایک طالب علم ہے۔