[]
ممبئی: ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا کے ایک رکن اسمبلی نے طلبہ سے یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا کہ اگر ان کے ماں باپ نے انہیں ووٹ نہ دیاتو وہ دو دن تک کھانا نہ کھائیں۔
کلمنوری کے رکن اسمبلی سنتوش بانگڑ کے یہ ریمارکس الیکشن کمیشن کی ہدایت کے تقریباً ایک ہفتہ بعد آئے کہ انتخابی سرگرمیوں میں بچوں کو استعمال نہ کیاجائے۔
بانگڑکو ایک وائرل ویڈیو میں اسکولی بچوں سے یہ کہتے سناجاسکتا ہے کہ آنے والے الیکشن میں اگر تمہارے ماں باپ نے مجھے ووٹ نہ دیاتو دو دن تک کھانا مت کھاؤ۔
بانگڑ نے 10 سال کم عمرکے بچوں سے جو پریشان دکھائی دے رہے تھے کہا کہ ماں باپ اگر کھانانہ کھانے کی وجہ پوچھیں توجواب دو کہ سنتوش بانگڑکو ووٹ دو اس کے بعد ہی ہم کھاناکھائیں گے۔
بانگڑکے ریمارکس کانگریس اور شردپوار کی این سی پی نے تنقید کی اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔