[]
سوال:- ایک مرد و عورت کا آپس میں نکاح ہوا اوردونوں نے کچھ دیر ہی تنہائی میں گذارا ، پھر طلاق کی نوبت آگئی ، تو ایسی صورت میں کتنا مہر واجب ہوگا جب کہ شوہر نے اس سے صحبت نہیں کی ہے ؟(فراست علی، چار مینار)
جواب:- اگر میاں بیوی کے درمیان اتنی دیر کی تنہائی ہوئی، جس میں صحبت کی جاسکتی ہے اور کوئی رکاوٹ اس میں نہیں تھی ، تو مہر کے معاملہ میں یہ تنہائی صحبت کے حکم میں ہوگی اور پورا مہر واجب ہوگا ،
اور اگر تنہائی ہوئی ؛ لیکن کوئی شرعی یا طبعی رکاوٹ تھی ، یا ایک دو لمحہ کے لئے ، جس میں عادتا صحبت نہیں کی جاسکتی اور دونوں کو صحبت نہ ہونے کا اعتراف بھی ہو ، تو نصف مہر ہی واجب ہوگا :
’’ فالمہر یتأکد بأحدمعان ثلاثۃ : الدخول و الخلوۃ الصحیحۃ و موت أحد الزوجین‘‘ ( بدائع الصنائع : ۲/ ۵۸۴ )