رہبر معظم انقلاب کا عید مبعث کے موقع پر مجرموں کی سزا میں کمی یا معافی کی درخواست سے اتفاق

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث (بعثت پیغمبر اکرم ص) اور اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی عدلیہ کے سربراہ کی عدالتی مجرموں کی اجتماعی سزاؤں میں کمی اور تبدیلی کی درخواست سے اتفاق کیا۔ 

واضح رہے کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے خط میں عام عدالتوں اور ملٹری کورٹس کے دو ہزار آٹھ سو ستائیس مجرموں کی سزاؤں میں معافی یا کمی اور تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *