[]
محکمہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں یہاں 1952 میں کھدائی بھی کی گئی تھی جس میں پرانے زمانے کی کئی اشیا ملی تھیں۔ کھدائی کے دوران 4500 سال پرانے برتن بھی ملے تھے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ مہابھارت کے زمانے کے ہیں۔ 1970 سے اس معاملے کی سماعت عدالت میں چل رہی تھی، لیکن گزشتہ سال سے سماعت میں تیزی لائی گئی۔ عدالت کے ذریعے ہندو فریق کے حق میں فیصلہ دیئے جانے کے بعد مسلم فریق نے اوپری عدالت میں اپیل کرنے کے لیے کہا ہے۔