[]
اتراکھنڈ اسمبلی میں آج وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق بل پیش کر دیا۔ اب اس بل پر اسمبلی میں بحث ہوگی، جس کے بعد بل پر ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ اس بل کے مسودہ میں شادی سے متعلق کئی اہم باتیں پیش کی گئی ہیں جو کہ موجودہ اصولوں سے مختلف ہیں۔ خاص طور سے الگ الگ مذاہب میں شادی کے لیے مختلف اصول و ضوابط ہوتے ہیں، لیکن یو سی سی نافذ ہونے کے بعد سبھی مذاہب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ آئیے یہاں 10 پوائنٹس میں جانتے ہیں کہ شادی کو لے کر کس طرح کے اصول مسودہ میں شامل کیے گئے ہیں۔