مالیگاؤں کے معروف شاعر و ادیب ارشد مینا نگری کا انتقال

[]

مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب جناب شیخ عبدالرشیدشیخ محبوب ارشد المعروف ارشد مینا نگری کا 5 فروری 2024 بروز پیر دوپہر دو بجے انتقال ہوگیا

وہ میونسپل اسکول کے صدر مدرس کے ساتھ امن کمیٹی کے فعال رکن تھے. ادیبوں اور عوامی حلقوں میں بڑی ہی قدر ومنزلت کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے ملنساری واخلاص ان کی شخصیت کا خاصہ تھا ارشد مینا نگری کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ مراٹھی اور فارسی زبان پر عبور حاصل تھا. 20 سے زائد کتابوں کے مصنف ارشد مینا نگری کا شمار نابغہ روزگار شخصیات میں ہوتا تھا.نماز جنازہ حافظ باقر مسجد سنجری چوک اشرف نگرمیں ادا کی گئی

 

تدفین عائشہ نگر کےقبرستان میں عمل میں آئی ـ جناب اشرف نگری نے جہاں بیس کتابیں تصنیف کی تھیں وہیں ان کے فن اور شخصیت پر مناظر عاشق ہرگانوی ‘ ڈاکٹر سیفی سروندھی ‘ ڈاکٹر نذیرفتح پوری اور ڈاکٹر محبوب راہی نے 7 کتابیں لکھی ہیں انتقال کی اطلاع ملتےہی مالیگاؤں کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ شعراء ‘ ادیبوں ‘ صحافیوں ‘ اساتذہ برادری ‘ ایڈوکیٹس’ پولیس عہدیداران اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے آخری دیدار کیا اور نماز جنازہ میں شرکت کی بانی ثمر پبلی کیشن وممتاز ادیب وماہر تعلیم ڈاکٹر اشفاق عمر نے جناب ارشدمینا نگری کے انتقال کو اردو ادب کے لئے ایک عظیم سانحہ قرار دیا اور کہا کہ جناب ارشد مینا نگری کی اردو زبان وادب سے متعلق خدمات تادیر نہیں بُھلائی جائیں گی مرحوم نے اپنا ایک عظیم ادبی ورثاچھوڑا ہے جناب اشفاق عمرنے ان کے فرزندان سے بھی اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ حیدرآباد کے سینئیر صحافی جناب محمد حُسام الدین نے بھی جناب ارشد مینا نگری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان شیخ عظیم الدین عبدالرشید میونسپل کارپوریشن اسکول مالیگاؤں 91′ شیخ علیم الدین عبدالرشید علیم طاہر لکچررانجمن خیرالاسلام کالج ممبئ’ شیخ نعیم الدین عبدالرشید ‘ شیخ کلیم الدین عبدالرشید آرکٹیکچر وانجیئنیردوبئی’ شیخ مقیم الدین عبدالرشید( ضلع ادھیشک ونچت بہوجن اکھاڑی پرکاش امبیڈکر) ‘ شیخ ندیم الدین عبدالرشید ایڈوکیٹ اوردو دختران نشاط ارم عبدالرشید وانبساط ارم عبدالرشید شامل ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون 9623327923 پریا 9270845009 رابطہ کیا جا سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *