[]
اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شاہ محمودقریشی کو سائفرکیس میں 10 سال کی جیل کی سزاء سنائے جانے کے بعد5 سال تک الیکشن لڑنے سے نااہل قراردے دیا۔
67 سالہ سابق وزیرخارجہ کو 8 فروری کے عام انتخابات سے 5 دن قبل نااہل قراردیاگیا۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود الیکشن لڑرہی ہے۔
وہ اپنے مشہور انتخابی نشان بلے(بیاٹ) سے بھی محروم ہوچکی ہے۔ سرکاری راز قانون کے تحت بنی خصوصی عدالت نے چند دن قبل شاہ محمودقریشی کو عمران خان کے ساتھ ہائی پروفائل سائفرکیس میں 10 سال جیل کی سزا سناء تھی۔
30جنوری 2024کے خصوصی فیصلہ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے کہا کہ کوئی بھی سزایافتہ آئین اور قانون کی رو سے الیکشن نہیں لڑسکتا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی‘اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 63(1)(h) اور الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ232 کی رو سے نااہل ہوچکے ہیں۔
وہ 2024 کا جنرل الیکشن نہیں لڑسکتے۔ وہ5 سال تک کوئی الیکشن نہیں لڑسکتے۔ اخبارڈان نے اتوار کے دن اپنے اداریہ میں لکھا کہ سرکردہ جماعت پی ٹی آئی کو دبانے سرکاری مشنری کا استعمال کیاگیا۔
چھوٹی جماعتوں میں جوش وخروش نہ ہونے کے باعث الیکشن سہ رخی مقابلہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اصل مقابلہ ہے۔ پی ٹی آئی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ٹی وی سے پی ٹی آئی غائب ہے۔