[]
مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیپنڈینٹ نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر فلسطین میں ہونے والے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے ہاتھ میں فلسطین کے جھنڈے تھے اور فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہروں میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی۔