[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر علاقوں پر حملے کئے ہیں جن میں عطان، النہدین اور الحفا شامل ہیں۔
المیادین کے نمائندے کے مطابق امریکی اتحاد نے اتوار کو علی الصبح یمن کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ دارالحکومت صنعاء اور تعز سمیت کئی صوبے حملوں کی زد میں آئے۔
دوسری جانب یمنی خبررساں ادارے سبا نے کہا ہے کہ مغرب میں واقع ساحلی صوبے الحدیدہ کے کئی علاقے بھی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
المسیرہ کے مطابق امریکی اتحاد نے صنعاء اور دیگر شہروں پر 14 مرتبہ حملے کئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی اتحاد بین الاقوامی سمندری سیکورٹی کے نام پر یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کررہا ہے۔