[]
بنگلورو: ٹاملناڈو کے وزیر اُدھیاندھی اسٹالن کو گزشتہ سال کئے گئے سناتن دھرم سے متعلق تبصرہ پر کرناٹک کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔
سناتن دھرم کو ڈینگو اور ملیریا سے جوڑنے پر جس پر ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوا تھا‘ ریاستی وزیر اسپورٹس کو جو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے لڑکے بھی ہیں، 4 مارچ کو کرناٹک کی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل یہ مسئلہ موضوع بحث بن گیا تھا کیونکہ بی جے پی نے انڈیا اتحاد کے خلاف اس کا استعمال کیا تھا۔ ڈی ایم کے اس اتحاد کا ایک حصہ ہے۔
46 سالہ اسٹالن نے اپنے ریمارک کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ قانونی طور پر اس مسئلہ کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہا اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔
ہم اس معاملہ کا قانونی طور پر سامنا کریں گے۔ میں اپنا موقف تبدیل نہیں کروں گا۔ میں نے صرف اپنے نظریات بیان کئے تھے۔