کے ٹی آر کو مانیکم ٹیگور کی ہتک عزت نوٹس

[]

حیدرآباد: کانگریس کے ایم پی مانیکم ٹیگور نے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراؤ کو ان کے اس الزام پر جس میں انہوں (کے ٹی آر) نے یہ کہا تھا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے رشوت دی تھی‘ کہ ہتک عزت‘ کی نوٹس روانہ کی ہے۔

ٹیگور نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ کے ٹی آر کو قانونی نوٹس روانہ کی جاچکی ہے جس میں بی آر ایس قائد کو اپنے الزام پر اندرون 7 یوم تحریری طور پر معذرت خواہی کرنا ہوگا‘ بصورت دیگر کے ٹی آر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”کوڈوکو“ (بیٹا) کو ہتک عزت کی نوٹس بھیجی گئی ہے‘ شاید وہ (کے ٹی آر) اپنے فام ہاؤز میں تفریح میں اتنا مگن ہوں گے مگر نوٹس کا جواب دینے کے لئے آؤسان خطاء ہوسکتے ہیں۔ اگر 7 دنوں کے اندر جواب نہ دینے پر ہم عدالت سے ضرور رجوع ہوں گے۔

سوشل میڈیا کے پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کے ٹی آر کو کوڈوکو(بیٹا) سے خطاب کیا۔ قبل ازیں ٹیگور نے اپنے پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ‘ چندر شیکھر راؤ جی کے فرزند کو ہتک عزت کی نوٹس روانہ کرنے والے ہیں۔ کے ٹی آر کو پارٹی قائدین کوشک ریڈی اور ڈی سدھیر ریڈی کے ساتھ مدورائی کی عدالت کی سیڑھیاں چڑھنا پڑے گا۔

اسی طرح کے الزامات عائد کرنے کے بعد مانیکم ٹیگور نے کوشک ریڈی اور ڈی سدھیر ریڈی کے خلاف مدورائی کی عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائر کیاتھا جس کے سبب بی آر ایس کے ان دو قائدین کو عدالت میں حاضر ہونا پڑا۔

28 جنوری کو سرسلہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ریونت ریڈی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس بننے کے لئے مانیکم ٹیگور کو رشوت دی تھی‘ اس وقت 2021 میں ٹیگور‘ پردیش کانگریس کے انچارج تھے۔

ان ہی کے دور میں ریونت ریڈی کو صدر پردیش کانگریس بنایا گیا تھا۔ دریں اثناء ٹیگور کے پوسٹ پر ان کے اور کے ٹی آر کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ کے ٹی آر نے ٹیگور سے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو نوٹس روانہ کرکے دکھائیں۔

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی یہ الزام لگاچکے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مانیکم جی‘ آپ کیوں الجھن کا شکار ہیں۔ آپ نے غلط پتا پر نوٹس روانہ کیا ہے۔“ وہ آپ کے رفیق و کانگریس ایم پی وینکٹ ریڈی ہیں جنہوں نے آن ریکارڈ یہ الزام عائد کیا تھا کہ صدر پردیش کانگریس کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے ریونت ریڈی نے 50 کروڑ روپے کی رشوت دی ہے۔

ان کا یہ الزام پورے میڈیا میں وائرل ہوگیا۔ میں نے تو صرف کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔آج کی تاریخ تک الزام سے کے وینکٹ ریڈی دستبردار ہوئے ہیں اور نہ ہی آپ نے اس پر وضاحت پیش کی۔

میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ مانیکم جی آپ ہتک عزت کی یہ نوٹس دوبارہ کے وینکٹ ریڈی کے صحیح پتہ پر روانہ کریں۔ ریڈی اس وقت تلنگانہ سکریٹریٹ میں بطور وزیر کام کررہے ہیں۔ کے ٹی آر ہینڈل نیوز سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ اگر آپ میں اتنی ہمت اور شرم ہے تو آپ اپنے رفیق ووٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے نام و پتہ پر ہتک عزت کی نوٹس دوبارہ روانہ کریں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *