عید غدیر کے 10 کلومیٹر طویل ضیافتی راستے پر 3000 موکب لگائے جائیں گے، تہران میونسپلٹی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میونسپلٹی کے شعبہ ثقافت و ہنر کے ڈپٹی ڈائریکٹر خنوئی نے مہر رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں جشن غدیر کے خصوصی انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمومی ضیافت  کے راستے خدمات فراہم کرنے کے لئے موکب ( خورد و نوش کے انتظامی خیمے) میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

خنوئی نے مزید کہا کہ اس جشن میں خدمات فرسہم کرنے والے عوامی  گروہ اور مذہبی انجمنیں ایک خاص نظام کے تحت رجسٹرڈ ہوتے ہیں جو پورے راستے میں موجود ہوتے ہیں اور یہ موکب مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے امسال عوامی رضار گروہوں اور مذہبی انجمنوں نے گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ توجہ دی ہے۔ جمعے کو تہران کے امام حسین اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک پورے راستے پر 3000 موکب لگائے جائیں گے۔

شعبہ ہنر و ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اس سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جشن کے جوش و خروش کو یقینی بنانے کے لیے بچوں اور نوعمروں کے لیے ایک خصوصی تفریحی پیکج راستے میں موکبوں کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

اس سال کا 10 کلو میٹر طویل ضیافتی جشن عید غدیر 7 جولائی کو عصر 6 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا طویل ضیافتی جشن  ہے جس میں عاشقان امام  اور محبان اہل بیت  تہران کے امام حسین (ع) چوک سے آزادی چوک تک مہمان ہوں گے۔
 پیشین گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امسال تہران کے تقریباً 50 لاکھ لوگ اس جشن میں شرکت کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *