جناب عامر علی خاں ، نیوز ایڈیٹر سیاست کو این آر آئیز گروپ کی جانب سے تہنیت

[]

نمائندہ اردو لیکس

این آر آئی آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم، بانی صدر اردو کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اورسیزایڈیٹر ماہنامہ شگوفہ کی حیثیت سے جناب عامر علی خاں کے رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے پر انہین مبارکبا دی اور ان کی گلپوشی کی۔

 

دفتر سیاست پہنچ کر تہنیت پیش کرنے والوں میں آرکیٹکٹ سلیم کے ہمراہ ممتاز این آر آئی انتصار علوی، معروف صحافی کے این واصف، صدر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے بھی جناب عامر علی خاں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کابینہ میں اہم وزارت کے حاصل ہونے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

دفتر سیاست پر جناب عامر علی خاں کو مبارکباد دینے والون کا تانتا بندھا ہواہے اور قوی امید ہے کہ جناب عامر علی خاں ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *