میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری

[]

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کی تجاویز کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے منظوری دے دی ہے۔

آج یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں دفتر حیدرآباد میٹرو ریل پر قومی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمس آباد انٹر نیشنل ایر پورٹ کو شہر کے مختلف علاقوں سے مربوط کرتے ہوئے میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تحت70 کیلو میٹر طویل ٹراک تعمیر کیا جائے گا۔

ان کاموں کی انجام دہی کیلئے ٹرافک سروے، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے تیاری کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میٹرو مرحلہ دوم کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات سے شہر کے تمام طبقات کو استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

این وی ایس ریڈی نے میٹرو ریل کے انجینئرس اور عملہ کو تجدید عہد کرتے ہوئے نئے جذبہ اور طاقت سے مرحلہ دوم پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے جٹ جانے کا مشورہ دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *