جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام

[]

حیدرآباد: سٹی پولیس نے یاقوت پورہ بڑا بازار مجلس بچاؤ تحریک کے جلسہ کولمحہ آخر میں منسوخ کرادیا۔یہ جلسہ ہفتہ کو7بجے شام سے 10 بجے شب تک منعقدشدنی تھا۔

مجلس بچاؤ تحریک کے پی آر اوسیدمعین نے 13 جنوری کوجلسہ کے لئے پولیس سے اجازت طلب کی تھی۔ پولیس نے اجازت کوزیرالتواء میں رکھاتھا۔جبکہ جلسہ کی پوری تشہیر ہوچکی تھی۔

شام 5بجے اچانک رین بازارانسپکٹر مدھوسدن ریڈی نے ٹرافک جام کی وجہ بتاتے ہوئے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کریاجبکہ مجلس بچاؤتحریک کے قائد امجداللہ خان خالدنے الزام عائد کیا کہ ساتھ زون ڈپٹی کمشنر پی سائی چیتنیہ اور میرچوک اسسٹنٹ کمشنر پولیس وینکٹ ریڈی کے علاوہ رین بازار انسپکٹر مدھوسدن ریڈی جلسہ منسوخ کروانے کے ذمہ دار ہیں۔

ان تینوں نے ہی انتخابات میں انہیں شکست دینے میں اہم رول ادا کیاہے۔اس دوران بھاری ہجوم یاقوت پورہ بڑے بازار میں جمع ہوگیا تھا۔جلسہ کے انعقاد کی اطلاع کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام بڑا بازار پہونچی تھی۔

اس موقع پر کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی تھی اور جلسہ کوروکنے کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیاگیا۔

پولیس نے جوبہانہ بنایا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ اس کے لئے شہر میں روزانہ کئی جگہوں پر ٹرافک جام رہتی ہے۔اس سلسلہ میں لااینڈآڈر اور نہ ہی ٹرافک پولیس کچھ کرتی ہے۔بلکہ پولیس تماشائی بنی ہوتی ہے۔

بڑا بازار یاقوت پورہ میں یہ پہلاجلسہ نہیں تھا۔ اس سے قبل بھی بہت سارے جلسہ منعقد ہوچکے ہیں اور آئندہ بھی منعقد ہوں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *