حوثیوں نے امریکی ملکیت کے کیم رینجر ٹینکر پر حملہ کیا

[]

واشنگٹن: یمن کی انصار اللہ تحریک (حوثی گروپ) نے خلیج عدن میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈا بردار امریکی ملکیت والے اور یونان کے زیر استعمال ٹینکر جہاز کیم رینجر پر حملہ کیا۔

تاہم اس سے جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے جمعرات کے روز حملے کی تصدیق کی۔

حوثی مسلح فوج کے ترجمان یحیی ساری نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ گروپ نے بحری میزائل سے ٹینکر پر حملہ کیا تھا۔

امریکی سیٹرل کمانڈ نے کہا کہ ٹینکر پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔ عملے نے دیکھا کہ میزائل جہاز کے قریب پانی میں گرے۔ جہاز کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹینکر کا سفر جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *