[]
حیدرآباد _ 18 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے وڈودرا میں جمعرات کو ہرنی تالاب میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء کی موت ہو گئی۔ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ امدادی کارکن اور یارڈ کے تیراک لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خانگی اسکول کے 27 طلباء تفریح کے بعد کشتی میں واپس آ رہے تھے۔ ان میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ اس حادثے کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے کشتی حادثے میں طلباء کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وڈودرا کشتی حادثے میں اب تک 14 لاشیں برآمد ہوئی جن میں 12 طلباء اور 2 اساتذہ شامل ہیں
गुजरात के वडोदरा में नाव पलटी, 10 बच्चों, 2 टीचर की मौत: लाइफ जैकेट नहीं पहनी थी, हरनी नदी से 13 बच्चे और 2 टीचर को बचाया गया|#Gujarat #GujaratNews #Vadodara #HarniRiver #VadodaraNews #viralvideo pic.twitter.com/ezmDsnIOXS
— ashiq (@Ashiq_Ahmed4) January 18, 2024