گیانواپی مسجد کے بند وضوخانہ کی صفائی 20 جنوری کو ہوگی، اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد فیصلہ

[]

شری کاشی وشوناتھ دھام میں ہوئی اس میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہندو اور مسلم فریقین کے دو دو نمائندے بند وضوخانہ کی صفائی کے دوران موجود رہیں گے۔ کوئی بھی نمائندہ وضوخانہ کی جالی کے اندر داخل نہیں ہوگا۔ صرف صفائی اہلکار ہی اندر داخل ہو سکیں گے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ صاف صفائی کا کام کریں گے۔ وضوخانہ کی صفائی کے دوران سیکورٹی کا بھی پختہ انتظام رہے گا اور بند وضوخانہ میں کسی کو بھی غیر ضروری طور پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *