حماس کو نابود کرنا ناممکن ہے، سربراہ صہیونی ریزرو فورسز

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ریزرو فورسز کے سربراہ جنرل اسحاق بریک نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی تنظیم حماس کو مکمل ختم کرنے کا منصوبہ ناقابل عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے صہیونی اخبار ہارٹز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی حماس کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ وقت گزرنے  کے ساتھ حماس کے خلاف کاروائیاں بھی مشکل ہوتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خان یونس اور غزہ کے پناہ گزین کیمپوں کے اطراف میں جھڑپیں جاری رہیں تو صہیونی فوج کو خاصا نقصان ہوگا۔ غزہ کے خلاف طاقت استعمال کرنے سے صہیونی فورسز کی جانوں کا ضیاع ہی ہوگا۔

اس سے پہلے صہیونی ریڈیو اور ٹی وی ذرائع نے اعتراف کیا تھا کہ حماس کئی مہینے میزائل حملے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *