[]
ریل افسر کے حوالے سے ’منی کنٹرول‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹک، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، تمل ناڈو، کیرالہ کی حکومتوں نے نئے روٹ پر وندے بھارت ٹرینوں کے لیے ریلوے سے رابطہ کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال چل رہا ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے وندے بھارت شروع کرنے کی گزارش مل چکی ہے۔ حالانکہ انڈین ریلوے کا منصوبہ ہے کہ جون 2024 تک 18 نئے راستوں پر وندے بھارت ٹرینوں کو لانچ کر دیا جائے اور پھر جولائی سے ہر پندرہ دنوں میں 4 نئے روٹ پر وندے بھارت ٹرینوں کو شروع کیا جائے۔